Jan 18, 2018 08:05 pm
views : 548
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 221 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 221 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (18جنوری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
221 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43580 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 217کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،148 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔