Jan 18, 2018 08:05 pm
views : 668
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Pakistani Calligraphist Teacher in Masjid Nabawi
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاکستانی خطاط استاد شفیق الزمان کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاکستانی خطاط استاد شفیق الزمان نے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خطاطی
مسلمانوں کا عظیم الشان فنی اور ثقافتی ورثہ ہے جس پر توجہ دے کرپاکستان
اور اسلامی دنیا اپنا سوفٹ امیج پیش کر سکتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ یہ امر ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ ایک پاکستانی
خطاط کو حرم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں خطاطی کا موقع ملا۔ اس سے صرف
شفیق الزمان ہی نہیں پاکستان کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہوا۔
ممنون حسین نے کہا کہ استاد شفیق الزمان کے فن سے نوجوان خطاط کوجدید خطاطی
کے اصول سیکھنے کا موقع ملے گا اوروہ مستقبل میں اپنا نام پیدا کرسکیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ خطاط کودنیا میں نئی پیشرفت سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور
جدیدیت سے خطاطی پر مثبت اثر ات مرتب ہونے چاہیے۔ یہ مسلمانوں کا ثقافتی
ورثہ ہے جسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ممتاز پاکستانی خطاط واصل شاہد نے پاکستانی خطاطوں کے فن پاروں پر مشتمل مجموعہ "ن والقلم" بھی صدر مملکت کوپیش کیا۔