Jan 18, 2018 08:07 pm
views : 685
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets A delegation of Rural Support Program Network
اسلام آباد ، غربت کےخاتمے کیلئےحکومت بھرپور کوشاں ہے،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک سے غربت کےخاتمے کیلئےحکومت نہ
صرف غریبوں کی امدادبلکہ انکی استعداد کارمیں اضافے کیلئے بھی بھرپور کوشاں
ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اسلام آباد میں رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک
کے چیرمین شعیب سلطان خان نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ غریب طبقہ اپنی استعداد
کار اور صلاحیتوں کو بروئے کارلاکرہی اپنے آپ کو مستحکم اور غربت سے مکمل
نجات حاصل کرسکتا ہے۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے ویژن کے تحت
1991میں رورل سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا اورملک سے غربت کے خاتمے کیلئے
رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک انتظامیہ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
چیئرمین رورل سپورٹ پروگرام شعیب سلطان نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق
وزیراعظم کو بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک غربت
میں کمی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے انسانی وسائل کی ترقی کیلئے مربوط
اقدامات کررہا ہے۔
چیئرمین رورل سپورٹ پروگرام شعیب سلطان نے کہا کہ ادارے کا تربیت یافتہ
عملہ اورملک بھر میں پھیلا نیٹ ورک غربت میں کمی کیلئے حکومتی کوششوں میں
بھرپور معاونت فراہم کرسکتا ہے۔