div align="right">لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آغاخان ٹرسٹ فار کلچرل کے وفد نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وفد کی قیادت آغاخان ٹرسٹ فار کلچرل
،جنیوا کے جنرل مینجرلوئس مونرئیل کررہے تھے۔ملاقات میں تاریخی مقامات کے
تحفظ اور انکی دیکھ بھال کے حوالے سے جاری پروگرام میں تعاون کو مزید
بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آغاخان ٹرسٹ فار کلچرل کی جانب سے شالیمار باغ اورمقبرہ جہانگیر کے تاریخی
مقامات کے تحفظ،بہتری اوردیکھ بھال کے حوالے سے تکنیکی معاونت مہیا کرنے کی
یقین دہانی بھی کروائی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا آغاخان ٹرسٹ کی فلاحی
سرگرمیوں کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔خصوصاً تعلیم اورصحت کے شعبے میں
آغاخان ٹرسٹ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔پنجاب حکومت اور آغاخان ٹرسٹ کے
درمیان تعاون میں روزبرو ز اضافہ ہورہا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہااندورن شہراورتاریخی مقامات کے تحفظ کی بحالی کیلئے
ملکربے مثال اقدامات کیے گئے ہیں۔آغاخان ٹرسٹ فار کلچر کی مہارت اورتجربے
سے استفادہ کرکے خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے۔شالیمار باغ اورمقبرہ جہانگیر
کیلئے بھی پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی۔ ہمیں صرف آغاخان ٹرسٹ
فار کلچر ل کی مہارت اورتکنیکی معاونت چاہیے۔
جنرل مینجرلوئس مونرئیل نے کہا ہم پنجاب حکومت کیساتھ تاریخی مقامات کی
بحالی کے حوالے سے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے۔پنجاب حکومت کے ساتھ ہماری
پارٹنر شپ بہت شاندار رہی ہے۔اس پارٹنر شپ کو آئندہ بھی وسعت دیں گے۔
وفد میں تاریخی شہروں کے پروگرام کے ڈائریکٹرکیمرون راشتیاور چیئرمین بورڈ
آف ڈائریکٹر آغاخان کلچرل سروسز پاکستان اکبر علی پسنانی شامل تھے۔ڈی جی
لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی کامران لشاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔