Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 18, 2018 11:05 pm views : 696

Location : Bani Gala

Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد ، شریف خاندان نے اپنے ملازموں اور نوکروں کے زریعے منی لانڈرنگ کی، عمران خان

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے اپنے ملازموں اور نوکروں کے زریعے منی لانڈرنگ کی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد انکشاف ہوا کہ شریف خاندان کی 16 کمپنیاں ہیں، شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کا پورا انتظام کررکھا تھا اور 99 کے بعد سے ان کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، حدیبیہ پیپز ملز بھی منی لانڈرنگ کے لیے بنائی گئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کل جو ڈرامہ چل رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، آج اس کی دوسری قسط پیش کررہا ہوں، انہوں نے دبئی میں کمپنی بنائی ہوئی تھی، یہاں سے پیسہ وہاں بھیجتے تھے اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا، ہل میٹل کمپنی نے 116 کروڑ نواز شریف اور 80 کروڑ مریم نواز کے نام کیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے اپنے ملازموں اور نوکروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، یہ لوگ پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کے ذریعے منی لانڈرنگ کراتے رہے، انہوں نے جاتی امرا کے ڈرائیور پنوں سے 5 کروڑ ایک شخص کو بھجوائے جب کہ نواز شریف کے ڈرائیور نے 18 کروڑ روپے بھیجے، ہم منی لانڈرنگ کے تمام ثبوت نیب کو دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور نواز شریف جیسے لوگوں نے اسمبلی تباہ کی، دنیا میں کونسی اسمبلی عدالت میں جھوٹ بولنے اور قوم کو لوٹنے والے کو پارٹی کا سربراہ بنانے کے لیے قانون بناتی ہے۔
چیئر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف سے بڑا جھوٹا آدمی کوئی نہیں، خواجہ آصف دبئی میں کمپنی میں کام کررہے ہیں اور 16 لاکھ روپے تنخواہ ہے، ان کے اکاؤنٹس سے پیسہ ان کی بیوی کے اکاؤنٹس میں جاتاہے جب کہ جس آدمی کے باہر بینک اکاؤنٹس ہیں اور دبئی میں ملازمت کرتا ہے، وہ پاکستان کی نمائندگی کیسے کرسکتا ہے، یہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک اور جمہوریت کے لیے دھبہ ہیں۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف نے 300 ارب روپے کا جواب دینا ہے جو اس ملک سے باہر گیا ہے، انہیں بے نقاب کرنے کے بجائے میر شکیل کا میڈیا جنگ جیو گروپ میرے پیچھے پڑے ہیں، جنگ جیو گروپ نقصان میں جارہے ہیں لیکن باہر یہ محل بنارہے ہیں۔ جنگ جیو گروپ سب سے بڑے مجرم کو بچارہے ہیں جنہوں نے ہمارے ادارے تباہ کیے، ان کا کام ہے کہ تحقیقاتی صحافت کریں لیکن یہ لوگوں کی نجی زندگی پر بات کرتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں۔
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے بڑا زبردست کام کیا ہے، چیرمین نیب کے ساتھ ساری قوم کھڑی ہے اور ساری نظریں نیب پر ہیں، چیرمین نیب کو کسی قسم کا دباؤ نہیں لینا چاہیے۔

Recent News

Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved