Jan 19, 2018 01:48 pm
views : 666
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 216 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،216 پوائنٹس کا اضافہ
div align="right">پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ (19 جنوری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 216 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43797 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 318 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 220 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،80 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔