Jan 19, 2018 03:32 pm
views : 644
Location : Indian Embassy
Islamabad- APHC Protest Against India
اسلام آباد،کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں
کشمیری نوجوانوں کے بے رحمانہ قتل اورحریت رہنماؤں کو غیر قانونی طورپر زیر
حراست رکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے بینرز اور پلے
کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے، مظاہرین نے مقبوضہ
کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار قیام امن کے لئے کشمیر کے مسئلے
کا حل ناگزیر ہے حریت رہنماؤں کو کسی جرم کے بغیر کالے قانون کے تحت زیر
حراست رکھاگیا ہے،مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر
کے مسئلےکے جلد حل کے لئے مداخلت کرے۔
اس موقع پر مظاہرے میں شریک شخص کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حریت قیادت کی اپیل پر مظاہرے کر رہے ہیں جبکہ
مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی نظر بندی کی مذمت کرتے ہیں۔
ایک اور شخص کا کہنا تھاکہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ خودارادیت کو دبانے کے
لئے مختلف حربے استعمال کرتا آیا ہے اور اب وہ اسکے لئے نوجوانوں کو نشانہ
بنا رہا ہے ہم اسکی سخت مذمت کرتے ہیں۔