صحبت پور، دہشت گردوں کی فائرنگ میں شہیدہونے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان کی نماز جنازہ ادا
کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں شہیدہونے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے
جوان محمدالیاس جمالی کی جسدخاکی ان کے آبائی شہرمانجھی پورپہنچادی گئی۔
شہید اہلکارکی نمازجنازہ اداکردی گئی۔ نمازجنازہ کے بعد شہید اہلکارکو پورے
سرکاری اعزازکے ساتھ آہوں اورسسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں مانجھی پورشہر
کے رہائشی بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان محمدالیاس جمالی کو دہشت گردوں نے
ان کے دیگرساتھیوں کے ساتھ دوران ڈیوٹی بلوچستان پل کے مقام پرفائرنگ کرکے
شہید کردیاگیاتھا ۔
کوئٹہ سے شہید اہلکارالیاس جمالی کی میت بذریعہ ایمبولنس ان کے آبائی
شہرمانجھی پورلائی گئی۔ میت گھرپہنچنے پران کے گھروالوں میں کہرام مچ گیا۔
شہید اہلکار 29 فروری 2004 کو پولیس میں بھرتی ہوئے تھے جو آج کوئٹہ میں
دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا ۔شہید اہلکارالیاس جمالی کی
نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ایس ایس پی صحبت پورغلام حسین
باجوئی،پولیس کے دیگرافسران،جوانوں،شہریوں اورعزیزواقارب نے بڑی تعداد میں
شرکت کی۔
نمازجنازہ کے بعد شہید اہلکارکو سینکڑوں اشکبارآنکھوں کے ساتھ پورے سرکاری
اعزازاور سلامی کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔
شہید الیاس جمالی نے اپنے پیچھے ایک بیوہ،دوبیٹے اورایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔