Jan 19, 2018 07:05 pm
views : 461
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Meets Mehmood Khan Achakzai
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمودخان اچکزئی کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمودخان
اچکزئی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ
خیال کیا گیا ۔
ترجمان وزیر اعلی ٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی گفتگو ہوئی،دونوں
رہنماؤں نے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے والوں کی مذمت کی اورجمہوری نظام کے
استحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ
ہے،نعروں یانام نہادتبدیلی کے دعوے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی،جمہوریت کے
استحکام کیلئے ہرسیاسی جماعت پرذمے داری عائدہوتی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ
پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہی ہے،پاکستان کے مفادات کے سامنے
ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ جوسیاسی
عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خالی نعروں سے عوام کی
خدمت نہیں ہوتی، دونوں رہنمائوں نے جمہوری نظام کے استحکام کیلئے مل کر کام
جاری رکھنے کا عزم کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی مفادات کے سامنے
ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ایک
کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔