div align="right">پشاور
میں راہ امن پاکستان پارٹی کے کارکنان کی جانب سے آئس کے نشے کے خلاف جی
ٹی روڈ پر ریلی نکالی گئی جو ہشتنگری سے شروع ہوکر سورے پل پر پہنچ کر
اختتام پذیر ہوئی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بھر پور نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین
کا کہنا تھا کہ پشاور کے تعلیمی اداروں بالخصوص پشاور کی یونیورسٹیوں میں
طلبامیں آئس کے نشے کا رحجان بڑھتا جارہا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے
کوئی قانون بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے اس کی روک تھام میں مشکلات پیش آ رہی
ہیں اور نوجوان طبقے میں آئس نشے کی لت پھیل رہی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد آئس کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
اس
موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے راہ امن پاکستان
پارٹی کے چیئرمین نشتر خان نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل آئس کے نشے کی وجہ
سے تباہ ہو رہی ہے حکومت کو اسکی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔