Jan 19, 2018 10:25 pm
views : 556
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs meeting regarding Health
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں ڈاکٹرز کی بھرتی،
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کے مسائل، ای ڈی پی اسکیمز، اہم
اسپتالوں کی بجٹ، فنڈز کا استعمال اور مرمتی و مینٹننس کے کام شامل ہیں۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ضلع بدین میں نئے ڈسٹرکٹ
ہیڈکوارٹر اسپتال کی عمارت تیار ہوگئی ہے، اسپتال کی عمارت انڈس اسپتال کے
حوالے کردی گئی ہیں جبکہ ڈاکٹرز کے لیے اب صرف فلیٹس و کمپاؤنڈ وال تعمیر
ہونی باقی ہے۔
اجلاس میں مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر
253.477 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں، اسپتال کے سازو سامان و فرنیچر کی
خریداری پر 149.816 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم اسپتال اچھا نتیجہ دے رہے ہیں۔