Jan 19, 2018 10:32 pm
views : 398
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Development Programe
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
div align="right">لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں گڈ گورننس کے فروغ، عوام کو
بہترین خدمات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا
جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاسرکاری اداروں میں
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلابی اصلاحات لائی گئی ہیں۔ سرکاری اداروں
میں آئی ٹی کے فروغ سے اداروں کی استعدادکار بڑھنے سے عوام کو خدمات کی
فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت دور دراز
اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
شہبازشریف نے کہاعوام کو بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کے مشن کو کامیابی
سے آگے بڑھایا گیا ہے۔ صوبے میں ہر شعبے میں میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے۔تمام
اداروں میں بھرتیاں سوفیصد میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ وسائل
کے درست اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے
ایسی سکیمیں مکمل کی گئی ہیں جن سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہماری دن رات کی محنت
رنگ لائی ہے۔ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا
ہے۔توانائی بحران کے خاتمے سے قومی معیشت کو براہ راست اربوں روپے کا فائدہ
ہوا ہے۔ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی اعلیٰ
مثال قائم کی ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاکفایت شعاری اور سخت مالیاتی ڈسپلن کے تحت بچائے گئے
اربوں روپے بھی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے پروگراموں پر صرف کئے گئے ہیں۔
دور آمریت میں چنیوٹ۔رجوعہ کے قومی خزانے پراربوں روپے کی ڈاکہ زنی کی
کوشش کو روکنا ہمارا کارنامہ ہے۔ہماری حکومت نے اس منصوبے میں چار سالہ
جدوجہد کے نتیجے میں غریب قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کی صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
صوبائی وزراء رانا مشہود احمد خان، ملک ندیم کامران، ترجمان پنجاب حکومت
ملک احمد خان، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں
شرکت کی۔