Jan 19, 2018 10:38 pm
views : 556
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets Chinese Ambassador Yao Jing
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے چین کے سفیر کی ملاقات
div align="right">کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے چین کے سفیر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا سی پیک دونوں ملکوں کی ترقی و
خوشحالی کا منصوبہ ہے۔صوبہ میں چین کے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے خصوصی
سکیورٹی یونٹ تشکیل دیا گیا ہے۔کراچی سرکلر ریلوے کی سی پیک کی شمولیت سے
اس کی جلد اور معیاری تکمیل میں مدد ملے گی۔پاک چین دوستی لازوال ہے جس میں
وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
گورنر سندھ نے بطور چانسلر چین کی جامعات کو سی پیک کے حوالہ سے تعاون کی بھی پیش کش کی گئی۔
محمد زبیر نے کہاصوبہ کی جامعات سمینار ،ورکشاپس اور دیگر ذریعہ سی پیک کے
فروغ کے لئے چینی جامعات اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم
کریں گی۔چین کی جامعات کو ایجوکیشن سٹی میں کیمپس قائم کرنے کی دعوت دیتے
ہیں۔کراچی ملک کا معاشی حب ہے یہاں سرمایہ کاری کے لئے فضا نہایت سازگار
ہے۔
گورنر سندھ نے کہا چین پاکستان راھداری منصوبہ کے پروجیکٹس کی تکمیل سے
پاکستان تیز رفتار معاشی ترقی کے دور میں داخل ہو جائے گا۔پاک چین دوستی ہر
امتحان میں پوری اتری ہے،سی پیک اس عظیم دوستی کا واضح ثبوت ہے۔امن و امان
کے قیام کے بعد شہر میں معاشی ، اقتصادی ، سماجی تجارتی ، ثقافتی اور دیگر
سرگرمیاں جاری ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن گیا ہے
جہاں رات گئے تک کاروبار زندگی رواں دواں رہتا ہے۔ سی پیک حقیقی معنوں میں
پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔چین معاشی سپر
پاور ہے پاکستان اس کے تجربات سے ہر شعبہ میں بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔