Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 19, 2018 11:15 pm views : 1278

Location : PAF Base, Korangi Creek

Karachi- Passing Out Parade of Aero Apprentices held at PAF Base, Korangi Creek
  • Urdu

کراچی ، ائیرو اپرینٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں منعقد ہوئی

div align="right">ائیرو اپرینٹیسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ آج پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں منعقد ہوئی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی کی پریڈ سکوائر آمد پر ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ ، ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے پاکستان کے دشمنوں کو خبردارکیا کہ وہ اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ اور پاکستان اللہ کی مہربانی سے ترقی کی راہ پر ہر صورت گامزن رہے گا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ جدید اور ملکی ساختہ ہتھیاروں کے نظام ، راڈار اور اعلی جنگی آلات سے لیس ہے جو کہ ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے موزوں ہیں۔ پاک فضائیہ بین الاقوامی فضائی معیار کے بہترین پیشہ ورماہرین کو تیار کرنے کے لئے انہیں جدید خطوط پر تربیت فراہم کررہی ہے۔
ائیر چیف نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے منفرد اور جدید تعلیمی اور عملی تربیت کا نظام متعارف کروایا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ نئی تربیتی سکیم پاک فضائیہ کے قیمتی اثاثہ جات کی تکنیکی ضروریات کو ہر لحاظ سے پورا کرے گی۔
آخر میں ائیر چیف نے ائیرو اپرینٹسز کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں انہیں سخت چیلنجز کا سامنا کرنا ہو گا لیکن اللہ پر یقین اور خود اعتمادی کے ساتھ وہ ہر مشکل پر قابو پا سکتے ہیں۔
ائیر چیف مارشل سہیل امان نے امید ظاہر کی کہ آپ اپنے وقت اور توانائیوں کو اپنے پیشے اور کام کے لیے وقف کریں گے۔ اور اپنے اپنے شعبہ جات میں بھر پور مہارت حاصل کرنے کے مصمم جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔
پاک نیوی اور دوست ممالک کے ٹیکنیشنز سمیت 782 ائیرو اپرینٹسسز نے کامیابی سے اپنی تکنیکی تربیت مکمل کی۔ مہمان خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والے ائیرو اپرینٹسسزمیں کل سات ٹرافیاں تقسیم کیں۔ا ئیرو سپیس ٹیکنالوجی میں اصغر خان ٹرافی ائیرویپن ٹیکنیشن محمد ارسلان باجوہ کو دی گئی جبکہ نور خان ٹرافی ائیر کرافٹس مین محمد عثمان نے حاصل کی۔ ائیرو سپورٹ ٹیکنالوجی کی ظفر چودھری ٹرافی سکو ل آف ائیر و ناٹیکس کے ائیر کرافٹ مین نعمت اللہ کو دی گئی۔ جبکہ ائیرو سپورٹ ٹیکنالوجی کی رحیم خان ٹرافی سکو ل آف الیکٹرانکس کے ائیر کرافٹ مین عامر دانش نے حاصل کی۔ مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کے حامل غیر ملکی زیر تربیت سری لنکا کے لیڈنگ ائیر کرافٹ مین امارا کون کو دی گئی جبکہ جنرل سروس ٹریننگ کی بیس کمانڈر ٹرافی ائیر کرافٹس مین بیس سارجنٹ محمد عثمان اشفاق نے جبکہ مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کی چیف آف ائیر سٹاف ٹرافی ائیر کرافٹس مین محمد عثمان نے حاصل کی۔
ائیر کموڈور ابراہیم اسد، بیس کمانڈر کورنگی کریک بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

Recent News

Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved