Jan 19, 2018 11:38 pm
views : 452
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Foreign Office Weekly Briefing
اسلام آباد،پاکستان بھارت کے
ساتھ تناؤ بڑھانے کا خواہش مند نہیں ،کسی بھی قسم کی مزاحمت کی صورت میں
بھر پور جواب دیا جائےگا،ڈاکٹر فیصل
div align="right">ترجمان
دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو
چھپانے کے لئے جان بوجھ پر اشتعال انگیزی کررہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ
لائن آف کنٹرول پرصورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، رواں برس اب تک بھارت کی
جانب سے 100 سے زائد مرتبہ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، بھارت کے
یہ عزائم خطے میں امن کے لئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کی
ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ جنگ بندی
معاہدے کی خلاف ورزیاں پاکستان کے لیے باعث تشویش ہیں، بھارتی ڈپٹی ہائی
کمشنر کو پاکستانی جوانوں کی شہادت پرچند روز قبل بھی طلب کیا گیا تھا جب
کہ ورکنگ باؤنڈری کے سانحے پر بھی طلب کیا گیا، امریکی معاون نائب وزیر
خارجہ ایلس ویلز کے دورے کے دوران بھی بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا گیا۔
ترجمان
نے کہا مزید کہاکہ بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ
بیان قابل افسوس اور بھارت کی جنگجوانہ ذہنیت کا عکاس ہے جو پہلے سے ہی
کشیدہ اسٹریٹجک ماحول کو مزید غیر مستحکم کر سکتا ہے، پاکستان بھارت کے
ساتھ تناؤ بڑھانے کا خواہش مند نہیں اور انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ
کررہا ہےتاہم اگر کسی قسم کی مزاحمت کی گئی تو پاکستان بھر پور جواب دینے
کی صلاحیت رکھتا ہے۔