Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 20, 2018 12:41 am views : 573

Location : Pakistan Navy Dockyard

Karachi- Pakistan Navy Logistics Command Annual Efficiency Award 2017
  • Urdu

کراچی ، پاک بحریہ کی لاجسٹکس کمانڈ کی تقسیم ایوارڈز کی سالانہ تقریب کا انعقاد

پاک بحریہ کی لاجسٹکس کمانڈ کی تقسیم ایوارڈز کی سالانہ تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقسیم ایوارڈ کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس کا مقصد لاجسٹکس کمانڈ کے تحت کام کرنے والے یونٹس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا اور مختلف منصوبوں کی کامیاب تکمیل میں ان کی کوششوں کو سراہنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی لاجسٹکس کمانڈ کو اپنے پیشہ ورانہ امور انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دینے پر سراہا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ لاجسٹکس کمانڈ کی اس بے لوث محنت اور لگن کا اندازہ سال 2017ء کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں اورآبدوزوں کی ہمہ وقت دستیابی اور متعدد ملکی و غیر ملکی بحری مشقوں میں بروقت شمولیت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا جب بھی ہم کسی امداد پر انحصار کرتے ہیں تو خود انحصار ی کے حصول کا جذبہ ماند پڑنے لگتا ہے۔ ہم دفاعی خود انحصاری کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں کیے جانے والے اقدامات ہمارے قومی وقار کا مظہر اور سروس کے لیے ہماری محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
ایڈمرل ظفر محمود نے مزید کہا کہ بیرونی دباؤ کے باوجود ہمیں اپنے اندرونی مسائل کو دانشمندی سے حل کرنے اور ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ہم ایک غیور قوم ہیں۔ ہماری مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
چیف آف نیول اسٹاف نے مزید کہا کہ ایک جدید اور مستحکم بحریہ نہ صرف وطن عزیز کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ علاقائی امن و استحکام کی بھی ضامن ہے۔ پاکستان نیوی کو ایک جدید اور مضبوط بحری قوت بنانے کے لیے نیول فلیٹ میں نئے جہازوں کی شمولیت ا ور انہیں کارآ مد رکھنے اور مزید موثر بنانے کے لیے تکنیکی صلاحیت کا حصول اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے جتناکہ ایک قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل افرادی قوت ضروری ہے ۔ اس ضمن میں پاک بحریہ نے اپنی حربی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر ز حاصل کیے ہیں۔

Recent News

Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved