Jan 20, 2018 02:22 pm
views : 568
Location : Prime Minister Secretariat
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Business Community Delegation
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد کی ملاقات
div align="right">وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد نے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد کی تاجر برادری کو درپیش مختلف
مسائل بالعموم اور قانون کرایہ داری کے مسئلے کے حوالے سے بالخصوص آگاہ کیا
اور مسائل کے حل کے لیے درخواست کی۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجر برادری کے دیرینہ
مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق
فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد کی تاجر برادری کے مسائل کے حل
کے لیے قانون سازی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات لیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں تجارتی مراکز کے دیگر مسائل
کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ا نجمن تاجران اسلام
آباد کے وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے اور
تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے موجودہ جمہوری حکومت پرعزم ہے۔
وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ممبر نیشنل اسمبلی ملک
ابرار احمد بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔ انجمن تاجران کے وفد صدر محمد
اجمل بلوچ ، اصغر عباسی ، خالد محمود چوہدری ، محمد عرفان چوہدری ، عماد
بن عارف ، شہزاد عباس، عبدالرحمن صدیقی ، سردار طاہر ، امان اللہ چیمہ ،
کامران علی شاہ ، محمد اسلم خان ، اختر حسین عباسی ، اویس محمود ،
ذوالفقار احمد، محمود یوسف ،وقاص گجر ، ظفر اقبال گجر ، عابد خان ، سید
الطاف شاہ ، آصف محمود ، محمد افسر خان ، شاہد محمود ، سعید اللہ خان ، نظر
عباسی ، دلدار عباسی ، نذیر اعوان ، چوہدری ریاست اور زاہد ستی شامل تھے۔