Jan 20, 2018 04:02 pm
views : 548
Location : Central Jail
Quetta- CM Balochistan visits Central Jail
کوئٹہ،بلوچستان کے نو منتخب وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کاڈسٹرکٹ جیل اور تھانہ صدر کا اچانک دورہ
بلوچستان کے نو منتخب وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈسٹرکٹ جیل اور
تھانہ صدر کا اچانک دورہ کیا جیل میں قید سزا یافتہ خواتین کی سزاؤں میں
تین ماہ کمی کے احکامات دیے جبکہ تھانہ صدر بنا مقدمہ درج کیے ایک شخص کو
رہائی دلوائی اور لین دین کے معاملے میں قید ایک شخص کے ذمے واجب الادا رقم
بھی اپنی جیب سے ادا کی ۔
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی وزیر داخلہ
میرسرفرازبگٹی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ کیا وزیر اعلی نے جیل میں
قید قیدیوں کے مسائل سنے اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کا
کہنا تھا کہ جیل میں قید سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی سزاءوں میں 3 ماہ کی
کمی کے احکامات دیے ہیں، ہمارے پاس وقت کم اور مسائل زیادہ ہیں خطرات کے
باوجود پروٹوکول کم اور دوران آمدورفت ٹریفک بحال رکھنے کا کہا ہے۔
میرسرفرازبگٹی نے کہا کہ جیل میں قید قیدیوں کو سب سے بڑا مسئلہ سلو ٹرائل کافی ہے۔
وزیر اعلی نے تھانہ صدر کا بھی اچانک دورہ کیا تھانے میں بغیر ایف آئی آر
درج کیے قید ایک شخص کو رہائی دلوائی اور پولیس اہلکاروں کی سرزنش کی جبکہ
لین دین کے معاملے پر تھانے میں قید ایک شخص کے ذمے واجب الادا 19 ہزار
روپے بھی وزیر اعلی نے اپنی جیب سے ادا کیے اور قیدی کو رہائی دلوائی ۔