Jan 20, 2018 04:08 pm
views : 494
Location : National Press Club
Islamabad- Civil Society Protest against Dilawar Abbas Murdered
اسلام آباد، لاہور میں قتل ہونے والے دلاور عباس کے قتل کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج
اسلام آباد میں لاہور میں قتل ہونے والے گلگت بلتستان کے طالب علم دلاور
عباس کے بہیمانہ قتل کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا
گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دلاور اکو انصاف
دو کے نعرے درج تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ دن دیہاڑے ایک نہتے طالب علم پر
غندوں کی جانب سے دھاوا بولنا اور اس قدر مار پیٹ کرنا جس سے ان کی موت
واقع ہوجائے کھلی دہشت گردی ہے،ہم اس کی بھرپور اور شدید الفاظ میں مذمت
کرتے ہیں۔
پنجاب حکومت دلاور شہید کے قاتلوں کی سیاسی پشت پناہ بننے کے بجائے انہیں
عبرت کا نشانہ بنا کر دلاور کے بوڑھے والد کو انصاف فراہم کریں اور طالب
علموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ کسی کا بھی لخت جگر بے
موت نہ مر سکیں۔
مظاہرے میں شریک ایک شخص نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ حکومت وقت دلاور کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور انساف کی فراہمی
کو یقینی بنائے۔