Jan 20, 2018 06:53 pm
views : 580
Location : Park Lane Hotel
Lahore- Over Seas Pakistani Commission distributing eden plots
لاہور،اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے 6کروڑ روپے مالیت
کے 22گھروں کا قبضہ ان کے مالک اوورسیزپاکستانیوں کے حوالے کردیا
اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کاوشوں سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے 6کروڑ
روپے مالیت کے 22گھروں کا قبضہ ان کے مالک اوورسیزپاکستانیوں کے حوالے
کردیاگیا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے 10 سال قبل اس سوسائٹی میں گھربک کروائے تھے لیکن
مختلف وجوہ کی بنا پر انہیں قبضہ نہیں مل سکا تھا, وائس چیئرپرسن اوپی سی
شاہین خالدبٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ
تقریب کے دوران ان گھروں کے مالکانہ حقو ق کی دستاویزات اوورسیز پاکستانیوں
کے حوالے کیں۔
شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیز
پاکستانیوں نے او پی سی کو شکایات بھجوائی تھیں کہ پیسے ادا کرنے کے باوجود
انہیں گھروں کا قبضہ نہیں دیا جارہا جس پر کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے
انہیں گھروں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا، او پی سی اس
سے قبل اسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 60 کروڑ روپے مالیت کی170گھروں اور پلاٹوں
کا قبضہ بھی اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے کر چکا ہے۔
اس موقع پر موجود اوورسیز پاکستانیوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اوپی سی نے انہیں گھروں کی فراہمی یقینی بنانے میں قابل قدر کردار ادا کیا
ہے اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اس ادارے کے قیام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،
وائس چیئر پرسن اور کمشنر اوپی سی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز
شریف کی ہدایات پرہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل
ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں اور اس سوسائٹی کے دیگر متاثرہ اوورسیز
پاکستانیوں کی شکایات کا بھی جلدازالہ ممکن بنایا جائے گا۔