Jan 20, 2018 06:55 pm
views : 488
Location : Rafi Peer Theatre
Lahore- International Puppet Festival
لاہور،انٹرنیشنل پپٹ فیسٹیول کامیابی سے جاری
لاہور میں جاری انٹرنیشنل پپٹ فیسٹیول نے شہریوں بالخصوص بچوں پر اپنا سحر
طاری کیا ہوا ہے لاہور کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی شہریوں کو بڑی تعداد
فیسٹیول کو دیکھنے کے لئے پہنچ رہی ہے۔
لاہور کے رفیع پی تھیٹر میں رنگا رنگ انٹرنیشنل پپٹ فیسٹیول زوروں شور سے
جاری ہے فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی نامور پپٹیئرز شریک ہو رہے ہیں جبکہ
فیسٹیول میں شریک بچے کٹھ پتلی کے تماشوں کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔
کپڑے میں بھوسے اور روئی بھر کر بنائی گئی کٹھ پتلیوں کو دھاگے سے منسلک
کرکے پپٹ شودکھائے جا رہے ہیں ، جسے بچے اور بڑے سبھی بے حد پسند کررہے
ہیں۔
کٹھ پتلی تماشہ دنیا بھر میں آرٹ کی ایسی شکل ہے جسے معاشرے کے مختلف
پہلوؤں کو اور تا ریخی واقعات ہلکے پھلکے انداز میں بیان کرنے کا ایک ذریعہ
سمجھا جاتا ہے جبکہ انٹرنیشنل پپٹ فیسٹیول میں فنکاراپنے احساسات اور
معاشرے کے مختلف پہلوؤں کو کٹھ پتلیوں کے ذریعے دنیا کو سمجھانے کی کوشش کر
رہے ہیں جبکہ بچے بھی تفریح تفریح میں بہت کچھ سیکھ بھی رہے ہیں۔
انٹرنیشنل پپٹ فیسٹیول میں پاکستان نیشل کونسل آف آرٹس الحمراآرٹس کونسل
لاہور ٹریڈیشنل پپٹ تھیٹر ملتان اور بہاولپور پپٹ تھیٹر کے علاوہ جرمنی اور
دیگر ممالک کے پپیٹیئرز پپٹ شو پیش کر رہے ہیں ۔
فن کی دنیا میں کٹھ پتلی تماشے کو ہمیشہ سے خاص اہمیت حاصل رہی ہے،اس میں
ہمیشہ کوئی نہ کوئی سبق ہوتا ہے،تفریح اور مزاح سے بھرپور کہانیاں بیان کیں۔