div align="right">وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان ایک
مرتبہ پھرہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبار حاصل کرے، سندھ حکومت قومی
کھیل کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرے گی۔
پی ایچ ایف کے تحت ہاکی ہال آف فیم ایوارڈز کی تقریب سے بحیثیت مہمان
خصوصی خطاب کرتے ہوئےمراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی مضبوط ہاکی ٹیم کی
تشکیل کا خواہاں ہوں، حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، سندھ
میں دیگر کھیلوں کی طرح قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جارہے
ہیں،مختلف اضلاع میں گیارہ آسٹروٹرف نصب کی گئی ہیں جبکہ مزید آسٹروٹرف کی
تنصیب کی جارہی ہے۔
قبل ازیں پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد کھوکھر نے خیرمقدمہ
کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے زوال کے اسباب میں ملک میں دہشت گردی
بھی رہی، خوف اور خدشات کے باعث غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا،
ہم ملک میں ہاکی کا کھویا ہوا مقام دوبار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ
دن جلد آنے گا جب پاکستان کی ایک مضبوط ہاکی ٹیم ابھر کر سامنے آئے گی
اورملک میں ہاکی کے انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔