Jan 20, 2018 08:51 pm
views : 529
Location : Information Minister Office
Islamabad- State Minister for Information Maryam Auranzeb meets Sports Journalist Delegation
اسلام آباد ، وزیر مملکت اطلاعات سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیر مملکت اطلاعات سے راولپنڈی اوراسلام آباد سپورٹس
جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر افضل جاوید کی قیادت میں ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشر یات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا
ملک میں امن کی واپسی ، کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں،سابق وزیراعظم
محمد نوازشریف کے وڑن کیتحت اٹھائے گئے اقدامات ،مسلح افواج ،پولیس اور
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا،
قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا بہادری سے مقابلہ کیا۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشر یات نے کہا کھیل،ثقافت اور قومی ورثہ وطنِ
عزیز کی روشن پہچان ہیں،صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری
ہے،کھیل ہم آہنگی اور مثبت رویوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے
،میڈیا اور صحافیوں نے مشکل حالات کے باوجود قلم اور کیمرے سے کھیلوں کو
فروغ دیا۔
مریم اورنگزیب نے کہاوزیراعلیٰ پنجاب نے کھیلوں کی بحالی اور فروغ کیلئے
ٹھوس اقدامات اٹھائے،پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر ٹورنامنٹس منعقد
ہوئے اور نئے گراؤنڈز تعمیر کیے گئے ہیں۔راولپنڈی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے
رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کا اہم کردار ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات نے کہا انفارمیشن سروسز اکیڈمی کے تربیتی کورس کے
سلیبس میں سپورٹس جرنلزم کو شامل کیا جارہا ہے،اسپورٹس جرنلسٹس کیلئے
تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا،ہم نے کھیل ،ثقافت اور فلمی صنعت کی
بحالی سے ملکی تشخص کو مزید بہتر بنانا ہے،60کی دہائی میں پاکستان کی فلمی
صنعت کا شمار دنیا کی بڑی فلمی صنعتوں میں ہوتا تھا۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشر یات مریم اورنگزیب نے کہابہت جلد کلچرل،فلم پرڈکشن اور براڈ کاسٹ پالیسیوں کا اعلان کرینگے۔