Jan 20, 2018 09:19 pm
views : 616
Location : Different Places
Bahawalpur- Public VOXPOP About Inflation
بہاولپور،بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے شہریوں کی رائے
دن بدن بڑھتی ہوئے مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے شہریوں کا کہنا
ہے کہ امیر دن بدن امیر اور غریب دن بدن غریب ہوتا جا رہا ہے جبکہ غریب
انسان کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی نا ممکن ہو گیا ہے، گوشت وغیرہ تو
درکنار ٹماٹر پیاز جیسی سبزیاں بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی
ہیں،حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
اس حوالے سے ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے تاہم ملک میں
روزگار کی شرح کم اور ناجائز منافع خوری کی وجہ سے عوام پریشان ہے،سرمایہ
دارانہ نظام کی وجہ سے مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے ،سرمایہ دار طبقہ اپنے مفاد
کی خاطر اشیا کی قیمتیں بڑھاتا ہے جس کا بوجھ عوام کو اٹھا پڑتا ہے۔
سماجی کارکن عائشہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ غریب انسان
کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصو ل بھی ناممکن ہوگیا ہے گوشت وغیرہ تو درکنار
ٹماٹر پیاز جیسی سبزیاں بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں
امیر مزید امیر ہوتا جا رہا ہے جبکہ غریب اور زیادہ غریب ہوتا جا رہا
ہے،حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔