div align="right">کراچی میں پا کستان رینجر ز(سند ھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سائٹ
ایریا کے علاقے کنواری کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور ایمونیشن
برآمد کرلیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ اور ایمونیشن شر پسند
عناصر کی جانب سے سیوریج نالے کے قریب زیر زمین چھپایا گیا تھا جس میں 1عد د
222بور رائفل ، 1عد د 30بور ماؤزر ، 1عد د 9ایم ایم پسٹل ، 1عد د 30بور
پسٹل ، ایک عد د میگزین 222بور رائفل ، 1عد د میگزین 30بور ماؤزر،4عد د
میگزین 9ایم ایم پسٹل اور مختلف اقسام کے 37راؤندز شامل ہیں ۔
ترجمان کے مطابق یہ اسلحہ اور ایمونیشن شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا ۔