Jan 20, 2018 09:29 pm
views : 675
Location : Ghanta Ghar Chowk
Sukkur- Citizens Protest Against Rao Anwaar
سکھر،نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف احتجاج
کراچی اور دیگر شہروں کے بعد سکھر کے شہری بھی ظالم ایس ایس پی راؤ انوار
کی بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی
مظاہرہ کرتے ہوئے سابق ایس ایس پی ملیر کی تصاویر نظر آتش کرکے شدید نعرے
بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ راؤ انوار جعلی پولیس مقابلوں کے سربراہ ہیں انہوں
نے متعدد جھوٹے مقابلوں میں بے قصور لوگوں کو قتل کیا اور اسی طرح سے
خوبرو نوجوان نقیب اللہ جسے زندگی سے پیار تھا اسے اپنی جھوٹی شہرت کیلئے
بیگناہ قتل کیا چیف جسٹس آف پاکستان دیگر اعلی حکام سے ایس ایس پی راؤ
انوار کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے نقیب اللہ کے اہلخانہ کو انصاف
فراہم کیا جائے تاکے مستقبل میں کسی بیگناہ انسان کو قتل نہ کیا جائے۔