مظفرگڑھ، پولیو کے قطرے پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کے ساتھ دوران ڈیوٹی بااثر افراد کی زیادتی کی کوشش
مظفرگڑھ میں پولیو کے قطرے
پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کے ساتھ دوران ڈیوٹی بااثر افراد نے زیادتی کی
کوشش کی ہے، شہر سلطان کے علاقے موضع کپاہی میں لیڈی ہیلتھ ورکر سمیعہ کرن
بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ صوبائی وزیر گروپ کے بااثر
افراد نے لیڈی ہیلتھ ورکر کو پکڑ کر زبردستی کی کوشش کی اور برہنہ تصاویر
بھی بنالی۔
بااثر افراد نے اسلحہ کے زور پر لیڈی ہیلتھ ورکر کے ساتھ
شرمناک سلوک کیا جس پر پولیس اور محکمہ صحت کے حکام معاملے کو دبانے کے لیے
دباﺅ ڈالتے رہے بااثر ملزمان ارشاد، غلام عباس، حق نواز کو صوبائی وزیر
سوشل ویلفئیر ہارون سلطان بخاری کی پشت پناہی حاصل ہے۔
پولیس کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکر کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ
خاتون نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین
افراد نے مجھے دوران ڈیوٹی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جب متعلقہ ایس
ایچ او سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی بہانے بازی سے کام لیا اور معاملے
کودبانے کی کوشش کی۔