Jan 20, 2018 10:02 pm
views : 669
Location : Minara Road
Sukkur- Lawyers Protest Against Kidnapping
سکھر،وکلا کا ساتھی کے اغواکے خلاف احتجاج
سکھر کے مغوی وکیل عاقب ڈومکی کی اٹھارہ روز گذر جانے کے باوجود بازیابی
عمل میں نہیں آسکی ہے پولیس کی جانب سے بازیابی کے لیے عملی کوششیں نہ کرنے
پر سکھر کی وکلا برادری میں اشتعال پایا جارہاہے ۔
وکلا نیعدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کرکے سکھر اور روہڑی کے جڑواں شہروں کو
ملانے والی مصروف ترین شاہراہ پر دھرنا دیا اور مغوی وکیل کی بازیابی
کیلیے نعرے بازی کی اس موقع پر وکلاء رہنماؤں نے اٹھارہ روز گذر جانے کے
باوجود اپنے ساتھی وکیل عاقب ڈومکی کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے
ہوئے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ مغوی کی بازیابی کے لیے کسی قسم کی کوئی
کوششیں نہیں کررہی ہے اگر کررہی ہوتی تو ان کا ساتھی اب تک ان کے درمیان
ہوتامظاہرین نے متنبہ کیا کہ اگر مغوی کو چوبیس گھنٹے کے اندر بازیاب نہ
کرایا گیا تو ضلع بھر کے وکلاء پیر کے روز ڈی آئی جی آفس کے سامنے مغوی کی
بازیابی تک دھرنا دیں گے۔