Jan 21, 2018 06:12 pm
views : 433
Location : Different Areas
Lahore- Fish Demand Increases
لاہور،سردی کے موسم میں مچھلی کی مانگ میں اضافہ
لاہور شہر میں سردی کے موسم میں مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے،مچھلی
انسانی صحت کے لئے بہت اہم غذا ہے, اس میں بعض ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو کسی
اور گوشت میں نہیں پائے جاتے، مثال کے طور پر آئیوڈین، جو انسانی صحت کے
لئے بہت اہمت کا حامل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم دو بار اپنی غذا میں مچھلی کا استعمال لازم بنائیں۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ مرغی اور بچھیا کے گوشت سے مچھلی کا گوشت زیادہ فائدہ
مند ہے جبکہ ٹھنڈے موسم میں گرمائش حاصل کرنے کے لئے مچھلی کا استعمال
ضروری ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری علی عادل علوی
کا کہنا تھا کہ مچھلی کے ویسے تو بہت فوائد ہیں جبکہ ٹھنڈے موسم میں
گرمائش حاصل کرنے کے لئے مچھلی کا استعمال ضروری ہے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ مچھلی مہنگی ہے جبکہ مرغی اور بچھیا کے گوشت سے مچھلی کا گوشت زیادہ فائدہ مند ہے۔