div align="right">قصور میں زینب کیساتھ رونما ہونے والے جنسی تشدد جیسے واقعات کی روک تھام
کے لیے پشاور کے نجی سکول میں بچوں کے لیے جنسی تشدد سے آگاہی کی ورکشاپ کا
اہتمام ہوا جس میں بچوں کو جنسی زیادتی سے بچاؤ کے لیے تربیت دی گئی۔
ورکشاپ میں اساتذہ نے بچوں کو ہراسانی کے سے بچاؤ کے لیے آگاہی دینے کے
ساتھ ساتھ مستقبل میں درپیش سنگین صورتحال سے نمٹنے کی تدابیر بھی بتائیں۔
بچوں کی بہتر رہنمائی کے لیے پروجیکٹر پر بھی اس مسئلے کے حوالے سے کارٹون
نما تصاویر دکھائی گئیں جنہیں بچوں نے آسانی کے ساتھ ذہن نشین کیا۔
ذرائعب ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیچر ماریہ صفدر کا کہنا تھا کہ بچوں کی جنسی ہراسانی کے حوالے سے تربیت دی گئی ہے۔
طالب علم حامد شبیر کا کہنا تھا کہ ٹیچر نے ہمیں سکھایا ہے کہ اگر کوئی ہم
سے غیر اخلاقی حرکت کرتا ہے تو ہم کس طرح سے اس سے بچ سکتے ہیں۔