Jan 22, 2018 03:49 pm
views : 576
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 315 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،315 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (22 جنوری 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
315 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44494 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 255 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،62 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔