Jan 22, 2018 03:52 pm
views : 594
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs video link meeting
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق مشرکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آر پی او
ملتان اورآرپی اوشیخوپورہ نے کمسن بچی کے قتل کیس پر ہونے والی پیشرفت کے
بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ اس کیس کی تفتیش کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا تحقیقاتی ٹیمیں اپنی کاوشوں کو مزید
تیز کریں۔جو کچھ انسانی بس میں ہے اسے بروئے کارلاتے ہوئے کیس کو جلد حل
کیا جائے۔مجھے امید ہے کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں کیس کا جلد سراغ لگا کر
ملزم کو قانون کی گرفت میں لائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا معصوم بچی کے قاتل زیادہ دیر قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔
آرپی او شیخوپورہ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آر پی او ملتان، ڈی آئی
جی انویسٹی گیشن لاہور اور ڈی پی او قصور نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں
شرکت کی۔