div align="right">
پولیس کے مطابق حادثہ میں 2 افراد سجاد سمیجو اور جاوید شیخ زخموں کی تاب
نہ لاتے ہوئے موقع پرہی چل بسے جبکہ 2 افراد ہمت شیخ اور ذوالفقار شیخ
شدید زخمی ہوگئے زخمیوں اور نعشوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال پنوعاقل لے
جایا گیا جہاں سے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال سکھر لے
جایا گیا ہے۔
پولیس نے اطلاع پر جائے حادثے پر پہنچ کر ٹرالر اپنی تحویل میں لے لیا ہے
جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفیان اور زخمی
محنت کش ہیں جو صبح کے وقت اپنی مزدوری کرنے کے لیے مقامی فلور مل جارہے
تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔