Jan 22, 2018 03:59 pm
views : 603
Location : Sukkur Barrage
Sukkur- Sukkur Barrage and Canals Cleaning Work Complete
سکھر، سکھر بیراج اور اس کے نکلنے والی سات نہروں کی صفائی کا کام مکمل
سکھر میں محکمہ ایریگیشن کی جانب سے سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی سات
نہروں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا، بھل صفائی کا کام سولہ روز جاری رہنے
کے بعد مکمل کرلیا گیا ہے،سکھر بیراج کی صفائی کے بعد بیراج پر پانی کی آمد
کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور سکھر بیراج کے گیٹس دوبارہ بند کردیئے گئے ہیں
جبکہ سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں میں بھی پانی کی فراہمی کا آغاز
کردیا گیا ہے ۔
اس موقع پر سکھر بیراج کنٹرول روم کے انچارج عبدالعزیز سومرو نے ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سکھر بیراج کی صفائی کے
بعد نہروں میں پانی کی فراہمی شروع تو کردی گئی ہے تاہم مکمل فراہمی چوبیس
گھنٹے بعد ہی ممکن ہوسکے گی کیونکہ سکھر بیراج پر پانی بڑھنے میں چوبیس
گھنٹے کا وقت لگے گا۔
عبدالعزیز سومرو نے مزید کہ بھل صفائی کے دوران نہ صرف نہروں میں بلکہ
سکھر بیراج سے بھی مٹی نکال لی گئی ہے جس سے اس کا پانڈ بڑھ گیا ہے جبکہ
سکھر بیراج کے تمام گیٹوں کی مرمت اور رنگ وروغن کا کام بھی کیا گیا ہے۔