Jan 22, 2018 11:02 pm
views : 617
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Austria Ambassador
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریجیٹا بلاہا کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریجیٹا بلاہا نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران پاک آسٹریا باہمی تجارت،صوبہ
میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی
کردار ،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر
تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پرگورنر سندھ محمد زبیر نے کہا امن و امان کے قیام کے بعد کراچی
میں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں۔آسٹریا کے سرمایہ کار بھی
ان مواقعوں سے فائدہ اْٹھائیں۔پاک آسٹریا اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت
کی اہم ضرورت ہے۔
محمد زبیر نے کہا امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان کے لئے
ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان
سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔