Jan 22, 2018 11:05 pm
views : 486
Location : Punjab University
Lahore- Clash in Punjab University
لاہور،پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان پائنیئر فیسٹیول کے
معاملے پر تصادم ہوا، مشتعل طلبا نے توڑ پھوڑ کی اور ہاسٹلز میں آگ لگا
دی،حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی،طلباء نے
احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا۔
اسلامی جمعیت طلبہ اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کےکارکنوں نے پولیس پر
پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا
استعمال کیا اور شیلنگ کی ، اس دوران کئی گاڑیوں کےشیشے بھی ٹوٹ گئے،واضح
رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور بلوچ طلبہ گروپ میں رات
گئے فیٹیول روکنے پرتصادم ہوا تھا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں ایک
گروپ فیسٹیول کی تیاریاں کر رہا تھاکہ دوسرے گروپ نے دھاوا بول کر توڑ پھوڑ
کی اور ایک کمرےکو آگ لگادی تھی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی
اولاہور امین وینس کا کہنا تھا کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے، واقعے کے زمہ
داروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔