Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 22, 2018 11:15 pm views : 518

Location : Naval Headquarters

Islamabad- Commander Royal Saudi Naval Forces, Vice Admiral Fahad Bin Abdullah Al Ghofaily visited Naval Headquarters
  • Urdu

اسلام آباد ، کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

div align="right">کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز ، وائس ایڈمرل فہدبن عبد اللہ الغوفیلی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔
ترجما ن پاک بحریہ کےمطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا چیفس آف اسٹاف اورنیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔
بعد ازاں ، کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز ، وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُموراوردو طرفہ بحری اشتراکیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے بھی زیرِ غور ہے ۔معزز مہمان کو ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
نیول ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد ایوانِ صدر میں ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین نے وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی کو پاکستان کے اعلیٰ عسکری اعزاز نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔کمانڈر ائل سعودی نیول فورسز کو یہ اعزازپاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں اُن کی غیر معمولی خدمات اور قابلِ قدر کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔
دورے کے دوسرے مرحلے میں وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں ۔ رائل سعودی نیول فورسز کے تشکیلی سالوں کے دوران پاک بحریہ کی طرف سے مہیا کی جانے والی تربیتی سہولیات اور تکنیکی مشاورت نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ میں ٹھوس بنیاد رکھی۔رائل سعودی نیول فورسز کے کئی سینئر آفیسرز کو کو پاکستان میں تربیت فراہم کی گئی۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وائس ایڈمرل فہدبن عبد اللہ الغوفیلی، رائل نیول سعودی نیول فورسز کے مسلسل تیسرے سربراہ ہیں جو پاکستان نیول اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں۔کمانڈر رائل نیول فورسز کا عہدہ سنبھالنے کے بعدوائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے جو پاکستان کے ساتھ ان کی قریبی تعلق کا مظہر ہے۔
کمانڈر رائل سعودی نیول فورسزکے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث بنے گا۔

Recent News

US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved