Jan 22, 2018 11:20 pm
views : 670
Location : Model Town
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Press Conference
لاہور،قوم کی خاطر اختیارات سے تجاوز کرتا رہوں گا،شہباز شریف
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے اپنے
اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے آشیانہ قائداعظم ہاؤسنگ سکیم میں من پسند
لوگوں کو ٹھیکہ دیا ، میں نے نیب کو بتایا ہے کہ آشیانہ سکیم میں 17سو روپے
کی بولی سب سے زیادہ تھی جبکہ کم سے کم9سو روپے فی مربع فٹ تھی، میں نے سب
سے کم بولی دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا اور قوم کے اربوں روپے بچائے،
اگر قوم کا پیسہ بچانے اور کرپشن کا راستہ روکنے کے لئے مجھے ایک کروڑ بار
بھی حدیں پھلانگنا پڑیں تو میں ہر بار اختیار ات سے تجاوز کروں گا،احتساب
کریں لیکن سیاست نہیں کریں لیکن افسوس یہاں دوہرا معیار اختیار کیا جارہا
ہے اور میں نیب کے چیئرمین جسٹس ( ر) جاوید اقبال سے درخواست کروں گا کہ وہ
سب کے خلاف کارروائی کریں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نیب کا تفتیش
کیلئے بلانا بدنیتی پر مبنی ہے، یہ نہ نیب کے مینڈیٹ میں ہے اور نہ ہی
کوئی اچھا طریقہ ہے، خود نیب کورٹس کے فیصلے موجود ہیں کہ فریق کو نہ
بلائیں اور لکھ کر جواب پوچھ لیں، اگر میں نیب کورٹ نہ جاتا تو لکھ کر اپنا
جواب بھیج سکتا تھا، لیکن اس کے باوجود میں نے فیصلہ کیا کہ قانون کی
حکمرانی کیلئے خود کو نیب کے حوالے کروں گا، میری نیب کے ساتھ اچھے انداز
میں ڈیڑھ گھنٹہ تک مڈبھیڑ ہوئی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھ پر الزام عائد کیا تھا کہ میں نے
قانون اور ضابطے کی خلاف ورزی کرتی ہوئے غلط کیا ہے، کسی بھی حکومت کا کوئی
ڈیپارٹمنٹ اور کمپنی ہو اسے حکومت نامزد کرتی ہے اور اسے فنڈز بھی حکومت
ہی مہیا کرتی ہے ، ان کمپنیوں کی نگرانی بھی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے،
پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی بنائی گئی تاکہ کم قیمت سوسائٹیز بنائی جائیں،
آشیانہ قائد اعظم میں ہم نے17سو گھر بنانے کا ٹھیکہ دیا ، 2009میں سب سے
بڑی بولی17سو روپے ، ہم اس بولی کو 9سو روپے فی مربع فٹ پر لے کر آئے۔اگر
قوم کا پیسہ بچانا اور کرپشن کا راستہ روکنا ، میں کروڑ مرتبہ کروں گا،میں
اپنے صوبے کے عوام کی جمع پونجی اور محنت کی کمائی بچانے کے لئے میں نے
اختیارات سے تجاوز کیا ہے مگر میں بتا دوں کہ اس قوم کی خاطر میں اختیارات
سے تجاوز کرتا رہوں گا۔