Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 22, 2018 11:24 pm views : 635

Location : President House

Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Commander Royal Saudi Naval Forces
  • Urdu

اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے سعودی شاہی بحریہ کے کمانڈرکو نشان امتیاز ملٹری عطا کرنے کی تقریب

صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی شاہی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کر دیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے قریب ترین دوست ہیں جن کے رشتے کی گہرائی الفاظ میں بیان کرنی مشکل ہے۔
اعزاز عطا کرنے کی خصوصی تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، سعودی سفیر نواف المالکی اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ تقریب کے بعد صدر مملکت سے سعودی بحریہ کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے سعودی بحریہ کے سربراہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کی حکومت ہی نہیں بلکہ عوام کے درمیان بھی انتہائی گہرے تعلقات ہیں جو اپنی صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے دونوں ملکوں کی معیشت کے استحکام میں اضافہ کر رہے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ پر خلوص دوستی آنے والے دنوں میں مزید وسعت اختیار کرے گی۔ پاک بحریہ اور سعودی شاہی بحریہ کسی بھی مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے درمیان تعاون کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے انتہائی دور رس اور مفید اثرات برآمد ہوں گے۔
صدر مملکت نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی قیادت میں سعودی عرب میں جاری ترقیاتی عمل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نگرانی میں تیار کیے گئے ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کا ذریعہ بنیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام مسلمانوں کو بھائی قرار دیا ہے، خواہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوں۔ انھوں نے کہا ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی ان تعلیمات پر ہر صور ت میں عمل کیا جائے کیونکہ مسلمانوں کی کامیابی کا راز اسی میں پوشیدہ ہے۔

Recent News

US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved