Jan 22, 2018 11:27 pm
views : 501
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Mayor Karachi
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات
div align="right">کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران جاری ترقیاتی منصوبے، کراچی
ترقیاتی پیکج ،کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی ، عوامی فلاح
وبہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی
تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ اور
اقتصادی حب ہے شہر کی ترقی سے پورے ملک کی ترقی و خوشحالی مضمر ہے۔ وفاق
شہر کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کررہا
ہے۔ کراچی ترقیاتی پیکج سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ، سماجی شعبہ کی
ترقی اور مکینوں کا معیار زندگی بھی بلندکرنے میں اہم ثابت ہوگا۔
محمد زبیر نے کہا گرین لائن ، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ کے۔iv اور لیاری
ایکسپریس وے کی تکمیل سے عوام کو زبردست سہولیات حاصل ہونگی۔ لیاری
ایکسپریس وے مکمل کرلیا گیا جس کا عنقریب وزیر اعظم پاکستان افتتاح کرینگے۔
کراچی ترقیاتی پیکج میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے نجی شعبہ کی نامور
شخصیات پر مشتمل ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا پیکج میں روڈ اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لئے 6.7 بلین
روپے ، فائر ٹینڈر ، اسنارکل اور باؤ زر کی خریداری کے لئے 1.5 بلین روپے
رکھے گئے ہیں۔ روڈ اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں تین فلائی اوورز کی تعمیر کی
جائے گی جن میں سخی حسن ،فائیو اسٹار اور کے ڈی اے چورنگی شامل ہیں۔ منگھو
پیر روڈ کی بحالی و ترقی کے لئے 2588 ملین روپے اور 6.7 کلومیٹر نشتر روڈ
کی بحالی و ترقی کے لئے 860 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا وفاقی حکومت شہر کی ترقی و خوشحالی کے لئے
بھرپور تعاون فراہم کررہی ہے۔ کراچی ترقیاتی پیکج میں عوامی فلاح وبہبود کے
منصوبے تشکیل دیئے گئے ہیں۔ کراچی کے شہری وفاق کی بھرپور دلچسپی کو قدر
کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔