Jan 23, 2018 02:31 pm
views : 529
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 116 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،116 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (23 جنوری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 116 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44781 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 288 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 125 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،157 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 6 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔