راولپنڈی،بھارتی جارحیت یاکسی بھی قسم کی مہم جوئی کابھرپورجواب دیا جائے گا،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 2003 کے جنگ بندی
معاہدے پر قائم ہے اس معاہدے کی پابندی کے ہمارے عزم کو کمزوری نہ
سمجھاجائے، بھارتی جارحیت یاکسی بھی قسم کی مہم جوئی کابھرپورجواب دیا جائے
گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت سے ملحقہ ایل او سی اور ورکنگ
باؤنڈری کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کی جانب سے
بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ،
انھوں جوانوں کو ہدایت کی کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت
کا بھرپور جواب دیا جائے۔
آرمی چیف نے جو انوں اورشہریوں کے بلند حوصلے کو سراہا،آرمی چیف نے بھارتی
بلااشتعال فائرنگ کابھرپوراور موثرجواب دینے پرجوانوں کوسراہا،ان کا کہنا
تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں پرہمیشہ موثرجواب دیاگیا،آرمی چیف نے شہری
آبادی کوتحفظ دینے کیلئے اقدامات اورحفاظتی شیلٹرکی تعمیرکی ہدایت کی ہے۔
ورکنگ باؤنڈری کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید کو بھارت کی
جانب سے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انھوں نے زخمی افراد کی عیادت کی۔