پشاور،اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس
کپتان کی جانب سے پارلیمنٹ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا اپنی جگہ اب
تو کھلاڑی بھی میدان میں کھود پڑے،حکومتی رکن زر گل کہتے ہیں کہ جو
پارلیمنٹ نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنا سکتی ہے تو اس پر لعنت کیوں نہیں
بھیج سکتے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا،لیکن
اسمبلی ایک بارپر اس وقت مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگی جب پی ٹی آئی کے
رکن اسمبلی زرگل نے عمران خان کے پارلیمنٹ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال
کرنے کی تائیدشروع کی۔
ن لیگ کے رکن اسمبلی ارونگزیب نلوٹھا کا کہناتھا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ
کو گالی دیکرمقدس ایوان کا تقدس پامال کیا اسلئے انہیں عمران خان کیخلاف
مذمتی قرارداد لانیکی اجازت دی جائے جس کے جواب میں زرگل نے کہا کہ
جوپارلیمنٹ نااہل شخص کوپارٹی کا صدر بنا سکتی ہے تو اس پر لعنت کیوں نہیں
بھیج سکتے۔
اپوزیشن نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤکرکے زرگل کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
کیالیکن ہنگامہ آرائی حد سے بڑھنے پر سپیکر نے اجلاس ملتوی کرنے میں عافیت
جانی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رکن
صوبائی اسمبلی اورنگزیب نلوٹھا کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی رہنما پارلیمنٹ
میں آنے کے لئے در در کی ٹھوکریں کھاتے ہیں اور عمران خان اسی پارلیمنٹ پر
لعنت بھیجنے کی بات کرتے ہیں وہ سب سے پہلے اپنے اوپر لعنت بھیجتے ہیں۔