Jan 23, 2018 03:38 pm
views : 572
Location : Election Commission Of Pakistan
Islamabad- PTI Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد،ن لیگ والوں نے الیکشن کمیشن سے بھاگنے کے لئے جوتے بھی اتار لئے ہیں،فواد چوہدری
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف برادران چوری اور
سینہ زوری کی عملی تصویر ہیں،شہبازشریف نیب کو اور نوازشریف سپریم کورٹ کو
دھمکیاں دے رہے ہیں , راؤ انوار بھی تحقیقات کے لیے پیش ہونے سے انکار
کررہا ہے ،فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جب نوازشریف اور شہبازشریف تحقیقات
کے لیے پیش نہیں ہوں گے تو نیچے ایک ایس پی بھی یہی کرے گا۔
الیکشن کمیشن آفس کے ابہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ والوں نے الیکشن
کمیشن سے بھاگنے کے لئے جوتے بھی اتار لئے ہیں،سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن
کے سامنے فنڈز ظاہر کرنے کی مجاز ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف نے جس سے بھی ہاتھ ملایا وہ ان کا
منی لانڈرنگ کا ایجنٹ تھا145 نواز شریف کے دائیں بائیں کھڑے لوگ منی
لانڈرنگ میں ملوث ہیں،(ن) لیگ نے درخواست جمع کرائی کہ پارٹی فنڈنگ کو نہ
چھیڑا جائے ڈرائیور منوخان کو بھی منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا، 134 دن
کے مقدمے میں ایک ایک نقطہ کئی روز زیر بحث رہا ملک میں پولیس مقابلے ہورہے
ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔