Jan 23, 2018 04:30 pm
views : 441
Location : Parliament House
Islamabad- PPP Senator Rehman Malik Media Talk
اسلام آباد، زینب کے والدین تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں،رحمان ملک
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق
اور کمیٹی برائے داخلہ کو قصور جا کر زینب قتل کیس کا جائزہ لے کر رپورٹ
ایوانِ بالا میں جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔
اس حوالے سے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوسابق وزیر داخلہ
اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ میاں رضا
ربانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور کمیٹی برائے داخلہ کو
فوری طور پر قصور کا دورہ کرکے زینب کیس سے متعلق تمام حقائق اور پیش رفت
سے متعلق ایوان کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب
سے بچوں کے ساتھ ریپ کی سزا سرِ عام پھانسی مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
رحمان ملک کا کہنا تھاپولیس کے مطابق زینب کیس کے ملزم کی گرفتاری میں مزید
15 دن سے ایک ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پنجاب کے مطابق
8 بچیوں سے جنسی زیادتی کی واردات میں ایک ہی شخص ملوث ہے،انھوں نے کہا کہ
کمیٹی کے مطابق 3 کلومیٹر میں تین تھانوں کی حدود میں واردات ہوئی اور
پولیس کو اس حوالے سے سراغ نہیں ملا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق مدثر نامی شخص نے ایک
بچی کے ساتھ زیادتی کی تھی جو پولیس مقابلے میں مارا گیا لیکن کمیٹی برائے
داخلہ کے مطابق زینب قتل کیس میں ایک ہی شخص ملوث ہے جو تاحال زندہ ہے،
جبکہ زینب کے والدین تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں انکے چند پوائنٹس تھے جن پر
وہ تحقیقات کراوانا چاہتے تھے جنہیں نوٹ کر لیا گیا ہے ،سپریم کورٹ کے
فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ اداروں کو بھی کام کرنا چاہیے۔