Jan 23, 2018 04:47 pm
views : 606
Location : Baba bhit Island
Karachi- Sindh Rangers organizes Free Medical Camp
کراچی، بابا بھٹ آئی لینڈ میں فری میڈیکل کیمپ کا ا ہتمام
پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کیماڑی کے مضافاتی علاقے میں دریائی
مسافت پر واقع بابا بھٹ آئی لینڈ میں فری میڈیکل کیمپ کا ا ہتمام کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق میڈیکل کیمپ 7 سے 8ہزار نفوس پر مشتمل آئی لینڈ کی
آبادی کو مفت طبی سہولیات فراہم کر نے کے لیے لگایا گیا تھا، اس موقع
پررینجرز اور سویلین ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل
تھے کا مفت طبی معائنہ کیااور طبی سہولیات سمیت مفت ادویات فراہم کیں۔
میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری کی مفت سہولیات جن میں آنکھوں کا معائنہ ، شوگر
اور ہیپا ٹائٹس کے مفت ٹیسٹ شامل تھے کا بھی انتظام کیا گیا تھا،عوام کی
جانب سے پاکستان رینجرز (سندھ )کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔