Jan 23, 2018 05:02 pm
views : 475
Location : CM Secritariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad ALi Shah chairs meeting Child Protection
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی سے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر بچوں
کے تحفظ کے لیے یونٹ قائم کئے جائیں،بچوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی ناقابل
برداشت اور ناقابل معافی ہے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ یہ یونٹ لاپتہ بچوں کو اہل خانہ
سے ملانے، اغوا، جنسی ہراساں، تشدد اور لیبر کے کیسز دیکھیں گے۔
اجلاس میں صوبائی وزرا ء تعلیم وقانون،ممبر سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ
(ر) ناصر اسلم زاہدممبر مشیر برائے وزیر اعلیٰ سوشل ویلفیئر آئی جی پولیس
سندھ، زندگی ٹرسٹ کے مالک مسٹر شہزاد رائے ،ممبر ایڈووکیٹ ضیااحمد اعوان،
ممبر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انڈس ریسورس سینٹر مس صادقہ صلاح الدین، ممبر چیف
ایگزیکٹیو انڈس ہسپتال مسٹر عبدالباری خان ، منیجر آہنگ کراچی مسز عائشہ
اعجاز ، ممبر چیئرمین پیس این آئی سی ایچ ای مسٹر خالد محمود شریک تھے۔