Jan 23, 2018 07:09 pm
views : 608
Location : Punjab Soial Securty Head Offie
Lahore- Labour Minister Punjab in Hajj Draw
لاہور، صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق کی زیر صدارت حج قرعہ اندازی کی ایک پروقار تقریب
پنجاب سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق
سرورچیئرمین گورننگ باڈی پنجاب سوشل سیکورٹی کی زیر صدارت حج قرعہ اندازی
کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں اس سال ادارے کی جانب سے حج بیت
اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے ادارہ کے دو ملازمین اور 4 تحفظ یافتہ
کارکنان کے ناموں کی قرعہ اندازی کی گئی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل چیئرمین گورننگ باڈی راجہ اشفاق
سرور نے بذریعہ قرعہ اندازی حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کو
مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس بابرکت فریضہ کی ادائیگی کے موقع پر
پاکستان اور ادارہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دْعاکریں۔
اس موقع پر وائس کمشنرسوشل سیکورٹی حمیرا اکرام، ڈائریکٹر جنرل ہیڈکواٹرر
بابر عباس،ڈائریکٹر ایڈمن عمران بشیر،ممبرگورننگ باڈی شہزاد انور ، حمید
خان جدون ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن لیاقت خان اور دیگر ہیڈافسران و عملہ نے
بھرپور شرکت کی اور حج پر جانے والے افرادکو مبارک دی اور نیک تمناؤں کا
اظہار کیا۔