Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 23, 2018 07:22 pm views : 690

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh meets VC Sindh Agriculture University
  • Urdu

کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر کی ملاقا ت

کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ایگری کلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین میمن صحرائی نے ملاقات کی ۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ایگری کلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کے فعال کردار، نصاب کی تیاری ، تحقیق ، اساتذہ ،لیکچرارز اور پروفیسر ز کی تربیت ،جامعات کے مسائل اور درپیش مشکلات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، قومی تقاضوں ، علمی ضروریات ، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری اور تحقیق کے لئے طالب علموں کو سہولیات کی فراہمی میں جامعات کلیدی اور فعال کردار ادا کررہی ہیں ، اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے ہی عصر حاضر میں مقابلہ کی دوڑ میں شامل اور ملکی ترقی و خوشحالی یقینی ہے اس ضمن میں ٹنڈو جام ایگری کلچر یونیورسٹی اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں وفاق بھرپور تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کررہا ہے ، جامعات کے فعال کردار یقینی بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ، جامعات میں طالب علموں کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
محمد زبیر نے تھر میں زراعت کے فروغ کے لئے زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام اور چین کی زرعی یونیورسٹیز کے مابین تعاون کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ تھر کے صحرائی علاقہ میں وہاں کے موسم اور زمین کے مطابق فصلوں کی کاشت میں مدد کے ساتھ ساتھ تھر کے مکینوں کو اپنی معاشی حالت بہتر بنانے کا موقع بھی ملے گا۔
گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے ذریعہ طالب علموں کو جدید دو ر کی سہولیات فراہمی کے مثبت نتائج برآمد ہونے پر لیپ ٹاپ تقسیم کا دائرہ کار مزید بڑھادیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طالب علم سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں، نوجوانوں کو ہر علمی ضروریات کے مطابق تعلیم اور سہولیات کی فراہمی سے مطلوبہ نتائج کا حصول یقینی ہے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ معاشی خوشحال پاکستان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے اس ضمن میں جامعات فعال کردار اور ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم ثابت ہورہی ہے ، سندھ ایک زرعی صوبہ ہے زراعت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے جدید دور کی ٹیکنالوجی کے حصول اور موئثر انداز میں کام کے لئے جامعہ ایگری کلچر کے فارغ التحصیل طالب علم اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
ملاقات میں وائس چانسلر نے گورنر سندھ کو یونیورسٹی میں درس و تدریس ، تحقیق اور مختلف شعبوں سے متعلق تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبہ کے فعال کردار میں جامعہ کے فارغ التحصیل طالب علم معاون ثابت ہور ہے ہیں لیکن ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ میں اہم اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں اس ضمن میں وفاقی حکومت کے تعاون مدد ثابت ہورہا ہے۔
وائس چانسلر نے گورنر سندھ کو جامعہ کے دورہ کی دعوت بھی دی جسے گورنر سندھ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد ایگری کلچر یونیورسٹی کا دورہ کرینگے۔

Recent News

US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved