Jan 23, 2018 08:28 pm
views : 560
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Pakistan Petroleum Exploration & Production Companies Association Delegation
اسلام آبا، توانائی کے طویل مدت تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےپاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہےکہ
توانائی کے طویل مدت تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مقامی طور پر دریافت اور
پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث توانائی کے شعبے
میں سرمایہ کاری کے مواقع پیداہوئے اس سے نہ صرف مقامی بلکہ غیرملکی سرمایہ
کار بھی سرمایہ کاری پر راغب ہورہے ہیں۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ مشکلات کے باوجود ہم نے ملک میں ایسا
سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کیاہے جس سے استفادہ کرکے سرمایہ کار مختلف
شعبوں میں فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ حکومت تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی راہ
میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کام کرتی رہے گی ۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ توانائی کی ملکی ضروریات کا چھیالیس فیصد مقامی طور پر تیل اور گیس کی پیداوار سے پورا کیاجاتاہے۔